مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد وزارتِ خارجہ نے 2 کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنصیبات، آلات، ٹیکنالوجی اور عملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ معلومات امریکہ کے حوالے کریں۔
امریکی دہشت گرد وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 2 کروڑ ڈالر تک انعام کے علاوہ نقل مکانی اور رہائش کی جگہ تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
امریکی دہشت گرد وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، مطلوبہ معلومات میں جوہری تنصیبات اور آلات کی تفصیلات، اس شعبے سے وابستہ سائنس دانوں اور عملے کے بارے میں معلومات، نیز جوہری آلات کی منتقلی میں ملوث افراد اور تنظیموں کی تفصیلات شامل ہیں۔
واضح رہے ایرانی سکیورٹی ادارے اب تک کئی ایسے گمراہ افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جو غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ کی جاسوسی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ایرانی انٹیلیجنس اور سکیورٹی ادارے ہمیشہ غیر ملکی سکیورٹی اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے انٹیلیجنس تعاون کے خلاف خبردار کرتے رہے ہیں اور ملک سے غداری کے نتائج سے بھی آگاہ کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے دہشت گرد امریکہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ کئی بار دعویٰ کر چکا ہے کہ ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا ہے؛ تاہم اس دہشت گردانہ بیان کے بعد اس کی انٹیلیجنس کی صلاحیت پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ